٭ اترپردیش کے علی گڑھ میں ایک 19 سالہ لڑکی نے اپنے 20 سالہ بوائے فرینڈ پر تیزاب پھینکا کیونکہ اُس نے شادی کیلئے اپنی گرل فرینڈ کی پیشکش مسترد کردی تھی۔ خاطی لڑکی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ لڑکا گزشتہ ماہ سے ملزمہ کو نظرانداز کررہا تھا، جس کے بعد اُس نے یہ حرکت کی۔لڑکے کی والدہ نے دعویـ کیا کہ لڑکی ہر روز ان کے بیٹے کو فون کرتے ہوئے اسے ہراساں کرتی رہی تھی۔