اوٹکور ۔ اوٹکور مستقر کی معشوقہ تبسم سلطان نہ عاشق محمد فہیم الدین جیکلر کے مکان کے باب الداخلہ پر دھرنا دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ 5 سالوں سے فہیم الدین نے مجھے شادی کرنے کے وعدہ کیا تھا اور رسم کی تقریب بھی انجام دی گئی تھی ۔ آخر کار دھوکہ دیکر دوسری لڑکی سے شادی کرنے کا جھانسہ دیکر مجھ سے انکار کر دیا ۔ تبسم سلطانہ نے اپنے عاشق فہیم الدین کے مکان پر دھرنا دیتے ہوئے کہا کہ 34 دنوں بعد بھی آج تک انصاف نہیں ہوسکا ۔ تبسم سلطانہ نے میڈیا کو ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ مجھے انصاف ملنے تک میں یہاں سے نہیں ہٹوں گی ۔