بھوپال : مدھیہ پردیش کے بھوپال کے علاقہ شاہ پورہ پولیس اسٹیشن میں آدھی رات کو خصوصی مسلح افواج( ایس اے ایف) کا کانسٹبل گھر میں گھس کر فائرنگ کردی ۔ اس میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا جبکہ اس کی ماں شدید زخمی ہوگئی ۔ مذکورہ نوجوان کے مقتول کی بہن سے تعلقات تھے لیکن لڑکی شادی سے انکار کردیا تھا ۔ اس کا کہنا ہے کہ ملزم سرپھرا ہے وہ رشتہ توڑنے پر مشتعل تھا ۔ ایڈیشنل ایس پی راجیش بھدوریا نے بتایا کہ ملزم کا نام اجیت چوہان ہے ۔لڑکی نجی شعبہ میں ملازمت کرتی ہے اور اس کام کے سلسلہ میں عملے کے ساتھ باہر جانا پڑتا تھا ۔ ملزم کو اس کا باہر جانا پسند نہیں تھا ۔ ملزم آفس کے عملہ سے بھی فون پر بات کرنے پر نالاں تھا ۔ کل رات اسی بات پر تنازعہ بھی ہوا تھا ۔ لڑکی اس سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھی لیکن ملزم یکطرفہ پیار میں اندھا تھا ۔