شادی سے ایک دن قبل کورونا سے صحت یاب دلہے کی موت

   

حیدرآباد: شادی سے ایک دن قبل ہونے والے دلہے کی موت ہوگئی۔یہ افسوس ناک واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق یاچارم منڈل کے گنگل گاؤں سے تعلق رکھنے والے سافٹ ویئر انجینئر 34 سالہ پون کمار کی شادی ہفتہ کو 11بجے دن ضلع یادادری کی لڑکی سے مقرر تھی۔ شادی کی تیاریاں جاری تھیں کہ اچانک دلہا سردی سے کانپ اٹھا۔ اس کے بھائی نے اسے رات 11بجے اپنی کار میں ہاسپٹل منتقل کیا جہاں ڈاکٹرس نے بتایا کہ وہ پہلے ہی دم توڑ چکا ہے ۔ پون کمار 5 دن قبل کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد گھر آیا تھا۔ مقامی افراد نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا کی وجہہ سے ہی اس کی موت ہوئی ہے ۔ دل کے دورہ کا بھی شبہ کیا جارہاہے ۔