٭ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ایک 26 سالہ نوجوان جس نے عیسائیت چھوڑ کر اسلام قبول کیا تھا، ایک مسلم لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن لڑکی کے خاندان والوں نے اِس شادی پر اعتراض کیا جس کے بعد وہ ریاستی انسانی حقوق کمیشن سے رجوع ہوئے۔ لڑکی کے خاندان والوں نے مبینہ طور پر اِس شادی کی اجازت نہیں دی تھی۔ اِس نے اپنا عیسائی نام بوبلی بھاسکر تبدیل کرکے محمد عبدالحنین رکھا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ میں اِس لڑکی سے ربط پیدا کرنے سے قاصر ہوں۔ مجھے پتہ نہیں ہے کہ وہ زندہ ہے یا نہیں۔