شادی سے متعلق سوال پر وزیر کا دلچسپ جواب

   

ناگالینڈ: ریاست ناگالینڈ کے وزیر تیمجن امنا الونگ نے اپنی شادی سے متعلق سوال کا ایسا جواب دیا کہ لوگ ہنسے بغیر نہ رہ سکے ۔ میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران خاتون صحافی نے پوچھا کہ لوگ آپ کی شادی سے متعلق پوچھتے رہتے ہیں ۔ اس بات پر تیمجن امنا الونگ نے کہا کہ وہ مجھے خود نہیں معلوم ، اس حوالے سے ویب سائٹ والے نے کہا ہے کہ وہ اسپانسرکرے گا ۔ وزیر نے کہاکہ الیکشن کے بعد اس سے ملوں گا ۔ سوشل میڈیا پر تیمجن امنا الونگ کے جواب پر دلچسپ تبصرے بھی کئے جارہے ہیں ۔