حیدرآباد۔/13 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) شادی سے منگیتر کے انکار پر ایک لڑکی نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ جواہر نگر علاقہ میں آج صبح پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق 24 سالہ جی ملیشوری جو خانگی ملازم تھی اپنے قریبی رشتہ دار ایم سدھاکر سے اس کی منگنی ہوئی تھی لیکن کچھ دنوں بعد سدھاکر نے ملیشوری کو یہ بتایا کہ وہ اس سے شادی نہیں کرے گا۔ جس کے نتیجہ میں لڑکی کے رشتہ داروں نے پولیس اسٹیشن جواہر نگر میں دھوکہ دہی کا ایک مقدمہ درج کرایا تھا۔ سدھاکر نے اس معاملہ کی یکسوئی کے دوران پنچایت میں یہ وعدہ کیا کہ وہ اس سے شادی کرنے کیلئے راضی ہے لیکن اچانک 8 اکٹوبر کو سدھاکر نے ملیشوری کے ایک قریبی رشتہ دار کو ایک واٹس اپ مسیج روانہ کیا جس میں بتایا کہ وہ آندھرا پردیش کی ایک لڑکی سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کا پتہ چلنے پر ملیشوری نے اپنے مکان میں موجود نامعلوم زہر پی لیا جسے دواخانہ منتقل کیا گیا تھا۔ اتوار کی صبح ملیشوری علاج کے دوران فوت ہوگئی اور پولیس جواہر نگر نے سدھاکر کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 306 ( خودکشی پر آمادہ کرنے ) کا ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔