حیدرآباد ۔ 11 ۔ نومبر (سیاست نیوز) میڑچل ضلع کے کومپلی علاقہ میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعہ میں شادی سے عین آدھے گھنٹے قبل ایک سافٹ ویر انجنیئر نے شادی خانہ میں ہی پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔ اس واقعہ کے بعد شادی کی تقریب ماتم میں تبدیل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق دلسکھ نگر سے تعلق رکھنے والے این ایس سندیپ جو پیشہ سے سافٹ ویر انجنیئر ہے، کی شادی کومپلی کے شادی خانہ میں منعقد تھی اور دولہا دلہن کے افراد خاندان شادی خانہ میں جمع ہوگئے تھے اور سندیپ کا انتظار کر رہے تھے ۔ سندیپ میک اپ کے بہانے شادی خانہ کے روم میں گیا اور سیلنگ فیان سے پھانسی لے لی۔ شادی میں تاخیر کے سبب دونوں خاندانوں کے افراد نے میک اپ روم کھولنے کی کوشش کی لیکن اندر سے بند ہونے کے نتیجہ میں دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور اسے فیان سے لٹکا ہوا پایا۔ اس سلسلہ میں پولیس پیٹ بشیر آباد میں مقدمہ درج کرکے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا گیا۔