حیدرآباد15جون (یو این آئی) شادی سے چند گھنٹوں پہلے لو لگنے سے ہونے والے دلہے کی موت ہوگئی۔ کومرم بھیم آصف آباد کے گڈلابوری گاؤں کے ساکن 32سالہ تروپتی کی شادی مقرر تھی تاہم شادی سے چند گھنٹے پہلے لولگنے سے تروپتی بیمار پڑگیا۔اس کو اسپتال لے جایاگیا اور شام کو بہتر علاج کیلئے کاغذ نگر منتقل کیا گیا۔ منگل کی شب اس کی طبیعت خراب ہونے پر منچریال کے پرائیویٹ اسپتال منتقل کیا گیا۔ ارکان خاندان نے بتایا کہ تروپتی کی کل شب علاج کے دوران موت ہوگئی۔ اس واقعہ کے ساتھ ہی شادی کا گھر ماتم کدہ میں تبدیل ہوگیا۔تروپتی کے چھوٹے بھائی سرینواس کی گذشتہ سال موت ہوگئی تھی۔