شادی سے چند گھنٹے قبل حادثہ میں دولہے کی موت

   

حیدرآباد۔10 ۔ فروری (سیاست نیوز) محبوب نگر ضلع میں ایک انتہائی دردناک واقعہ میں شادی سے چند گھنٹے قبل دولہے کی ٹریفک حادثہ میں موت واقع ہوگئی۔ 35 سالہ چیتنیہ ساکن کرسچن کالونی کی ونپرتی سے تعلق رکھنے والی لڑکی سے جمعرات کی صبح چرچ میں شادی مقرر تھی۔ چیتنیہ نے اپنے افراد خاندان سے کہا کہ وہ علی الصبح جڑچرلہ روانہ ہوگا۔ وہ اپنی کار میں روانہ ہوا لیکن راستہ میں نکالا بنڈلہ تانڈے کے قریب کار حادثہ کا شکار ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ چیتنیہ کار پر کنٹرول کھو بیٹھا اور درخت سے ٹکرا گیا۔ حادثہ میں اس کی برسر موقع موت واقع ہوئی۔ چیتنیہ نارائن پیٹ ضلع کے سرکاری اسکول میں بحیثیت ٹیچر کام کر رہا تھا ۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے محبوب نگر گورنمنٹ ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ شادی سے چند گھنٹے قبل دولہے کی موت نے دونوں خاندانوں میں غم کا ماحول پیدا کردیا۔ر