شادی سے گھر والوں کا انکار، عاشق جوڑے کی خودکشی

   

حیدرآباد ،23 نومبر (یو این آئی) شادی کے لئے بزرگوں کی رضامندی نہ ہونے پر ایک عاشق اور اس کی معشوقہ نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق کریم نگر ضلع کے سائیدا پور منڈل کے دودینا پلی دیہات کا رہنے والا 25سالہ ٹھاکر ویرسنگھ اور اسی ضلع کے ایلی گیڈو منڈل کے نارائناپلی علاقہ کی رہنے والی 19سالہ وائی مادھوری،پانچ سال سے ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے تاہم ان کے بزرگوں نے ان کی شادی سے انکار کردیا جس پر مایوسی کے عالم میں ان دونوں نے کیڑے مار دواپی کرخودکشی کرلی۔ان دونوں کو تشویشناک حالت میں ان کے رشتہ داروں نے اسپتال منتقل کیا تاہم علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔ویراسنگھ ورنگل کے ایم جی ایم اسپتال میں علاج کے دوران چل بسا جبکہ مادھوری نے کریم نگر کے اسپتال میں علاج کے دوران آخری سانس لی۔اس سلسلہ میں پولیس نے ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔