’ شادی شدہ زندگی میں خوش حالی کا راستہ ‘ پر ایک روزہ ورکشاپ

   

حیدرآباد ۔ 25 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : چارمینار ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایک روزہ ورکشاپ بعنوان ’شادی شدہ زندگی میں حوشحالی کا راستہ ‘ بروز اتوار 29 ستمبر کو صبح 9 بجے اردو ہال حمایت نگر میں مقرر ہے ۔ یہ خصوصی ورکشاپ لڑکیوں اور کالج کی طالبات کے لیے ترتیب دیا گیا ہے ۔ مفتی صادق محی الدین فہیم ’ بیوی کے حقوق اور فرائض کو قرآن اور حدیث کے حوالوں سے ‘ بیان کریں گے ۔ پروفیسر فاطمہ بیگم پروین ’ امور خانہ داری اور ملازمت کے درمیان راہ اعتدال ‘ پر خطاب کریں گی ۔ ورکشاپ کے ڈائرکٹر پروفیسر محمد مسعود احمد ’سسرالی رشتوں کی پاسداری اور ان کا احترام ’ پر کلیدی خطبہ پیش کریں گے ۔ اس ورکشاپ میں گروپ مباحثے کی گنجائش فراہم کی گئی ہے ۔ جہدکار محترمہ رفیعہ نوشین بحیثیت ثالث مباحث کا آغاز کریں گی ۔ خواہش مند لڑکیاں اور طالبات شرکت اور استفادہ کریں ۔ والدین اور سرپرستوں سے درخواست ہے کہ وہ بھی اپنی صاحبزادیوں کے ساتھ شریک اجلاس رہیں ۔ مزید تفصیلات اور مفت رجسٹریشن کے لیے رفیعہ نوشین سے موبائل نمبر 8099250982 پر ربط کریں ۔۔