شادی شدہ شخص نے ڈی آر ڈی او سائنسداں ہونے کا دعویٰ کرکے پی ایچ ڈی طالبہ سے شادی کرلی

   

نئی دہلی ۔ /6 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ایک خاتون نے پولیس میں شکایت درج کروائی کہ اسے ایک شخص نے ڈی آر ڈی او کا سائنسداں ہونے کا دھوکہ دیتے ہوئے شادی کرلی ہے جبکہ وہ پہلے سے ہی شادی شدہ تھا ۔ شکایت کنندہ خاتون پی ایچ ڈی کی طالبہ ہے ۔ اس نے پتہ چلایا تو معلوم ہوا کہ یہ شخص جتیندر سنگھ بیروزگار ہے ۔ پولیس اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے ۔