شادی شدہ لڑکی کی خودکشی

,

   

حیدرآباد: ایک شادی شدہ نوجوان لڑکی نے منگل کی شب خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ ملکاج گیری، ونستھلی پوری میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق 20 سالہ ثمینہ نے پچھلے سال نومبر میں ایک غیر مسلم شخص سائی چرن سے محبت کی شادی ہوئی تھی۔ شادی کے بعدو ہ دونوں نریڈ میٹ علاقہ میں رہنے لگے۔ بعد ازاں انہوں نے ونستھلی پوری علاقہ منتقل ہوگیا۔ سائی چرن پچھلے چار ماہ سے بیروزگار بتایاگیا ہے۔

سائی چرن ثمینہ سے رقم کا مطالبہ کرنے لگا اور اسے ذہنی و جسمانی ہراساں کرنے لگا۔ شوہر کی روزانہ کی ہراسانی سے تنگ آکر ثمینہ نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ ثمینہ بانو تین ماہ کی حاملہ بتائی گئی۔ پڑوسیوں نے ثمینہ بانو کی بہن معراج بانو اطلاع دی۔ معراج بانو نے سائی چرن کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی۔ سائی چرن مفرور بتایا گیا۔