شادی مبارک اور کلیانہ لکشمی چیکوں کی تقسیم

   

جگتیال ۔ریاستی وزیر اقلیتی فلاح و بہبود نے دھرم پوری حلقہ دھرمارم منڈل یم پی ڈی او آفس میں ریاستی حکومت کی جانب سے کلیان لکشمی شادی مبارک کے 63 افراد میں 63,07,308 لاکھ روپیوں کے چیکس کو متحقین میں تقسیم کیا قبل ازیں انہوں نے کتہ پلی موضع میں 22.60 لاکھ کی لاگت سے اور کتور موضع میں 29.77 لاکھ کیلاگت تعمیر کی جانے والی حصار بندی کی دیوار اور سی سی روڈ کی تعمیر اور شمشان گھاٹ وغیرہ کاموں کا سنگ بنیاد رکھا حلقہ دھرم پوری جگتیال ضلع کے موضع بدیش پلی مختلف ترقیاتی کاموں کا ریاستی وزیر اقلیتی بہبود کپلہ ایشور نے سنگ بنیاد رکھا اس موقع ڈی یم ایف ٹی فنڈس کے 25 لاکھ کی لاگت سے یس آر یس پی اکن پلی میں تالاب میں متڑی پر کلورٹ کی تعمیر کا سنگ بنیاد اور 10 لاکھ لک لاگت سے یسڈی ایف فنڈس سے سی سی روڈ کی تعمیر کا سنگ بنیاداور 2 لاکھ کی لاگت سے یم پی فنڈس سے ہا? اسکول کی حصار بندی کی دیوار کا سنگ بنیاد رکھا اس موقع پر یم پی پی سی ایچ بابو زیڈ پی ٹی سی بتی ارونا میونسپل چیرمین یس ستماں اور دیگر موجود تھے۔

مستحق افراد کو ڈبل بیڈروم
مکانات دینے کا مطالبہ
حسن آباد : حسن آباد ریونیوڈیویژن میں شامل بیجنکی منڈل کے مختلف مواضعات میں نوتعمیر شدہ زائد از ایک ہزار ڈبل بیڈروم مکانات فوری مستحق و اہل خاندانوں میں تقسیم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج مارکسٹ کمیونسٹ پارٹی بیجنکی منڈل کمیٹی نے کامریڈ محمد شہاب الدین منڈل سکریٹری کی قیادت میں تحصیلدار اور دفتر پر احتجاجی دھرنا منظم کرتے ہوئے تحصیلدار بھکشاپتی کو اپنے مطالبات پر مشتمل تحریری یادداشت پیش کی۔