یلاریڈی /10 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی رکن اسمبلی مدن موہن راؤ نے آج کیمپ آفس پر یلاریڈی منڈل کے 27 غریب مستحق خاندانوں میں شادی مبارک و کلیان لکشمی کے رقمی چیکس تقسیم کئے اور منڈل ناگی ریڈی پیٹ ، لنگم پیٹ کے مستحق خاندانوں میں بھی اسکیم کے چیکس تقسیم کئے ۔ کانگریس حکومت غریب خاندانوں کی ترقی کیلئے ہمیشہ کوشاں ہے۔ اس موقع پر آر ڈی او پربھاکر ، سابق زیڈ پی ٹی سی شیخ غیاث الدین ، چنا لکشمن ، سائی بابا ، ونود گوڑ ، اوشاگوڑ ، پرشانت گوڑ ، سید عارف ، سخاوت علی ، سید غفار ، شیخ مجیب الدین ، اظہر قادری ، محمد رفیق ، پاشاہ ، امتیاز اور دیگر موجود تھے ۔
پان شاپس پر دھاوا ، ممنوعہ گٹکھا ضبط
یلاریڈی 10 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل لنگم پیٹ میں سب انسپکٹر چیتنیا کمار ریڈی نے پان شاپس پر دھاوا کرکے ممنوعہ گٹکھا ضبط کرلیا ۔ مستقر کے دو پان شاپس پر ممنوعہ گٹکھا پیاکٹس برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ ممنوعہ تمباکو کو گٹکھا وغیرہ فروختگی پر ایسے مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ اس طرح منڈل میں ممنوعہ گٹکھا کے خلاف پولیس نے مہم تیز کردی ہے ۔