یلاریڈی /5 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلیان لکشمی اور شادی مبارک کے امدادی رقمی چیکس وقت پر تقسیم کرنے کا منڈل ناگی ریڈی پیٹ منڈل پریشد صدر راج داس کے عہدیداروں کو مشورہ دیا ۔ انہوں نے جنرل باڈی اجلاس میں عہدیداروں سے شکایت کی کہ اسکیم کے چیکس آنے کے بعد اسے صرف تقسیم کرنے میں خاص تاخیر کرنے سے اس کی معیاد ختم ہو رہی ہے ۔ جس سے غریب خاندانوں کو مزید طویل انتظار کرنا پڑ رہا ہے ۔ ایم پی پی راج داس نے مواضعات میں سی سی روڈ کی تعمیرات کیلئے پروٹوکال پر عمل آوری کرنے پنچایت راج AE کرشنا کو تاکید کی ۔ اس موقع پر زیڈ پی ٹی سی منوہر ریڈی ایم پی ڈی او رگھویر ڈی ای ای گیتا اور عوامی نمائندے موجود تھے ۔