شمس آباد میں چیکس کی تقسیم ،پرکاش گوڑ کا خطاب
شمس آباد۔13ستمبر (سیاست نیوز) شمس آباد میں شادی مبارک و لکشمی کلیانم کے چیکس کی تقسیم پروگرام میں راجندرانگر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ نے چیکس تقسیم کیا اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس حکومت غریبوں کی حکومت ہے جو ہمیشہ عوام کی فلاح کیلئے کام کرتی ہے ۔ چیف منسٹر کے چندراشیکھر راؤ نے شادی مبارک و لکشمی کلیانم کی رقم میں اضافہ کرکے ایک لاکھ ایک سو سولہ روپئے کئے ۔ جس طرح مہنگائی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ چیف منسٹر بھی رقم میں اضافہ کرتے ہیں۔ بی آر ایس حکومت کی اسکیمات خاص کر شادی مبارک و لکشمی کلیانم اسکیم قریب خاندان کیلئے نعمت بن چکی ہیں ۔ پنشن کی رقم میں اضافہ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً دس سال میں بی آر ایس کے اقتدار پر آنے کے بعد سے عوامی مسائل حل ہورہے ہیں۔ پروگرام میں میونسپل چیرپرسن ’ منڈل پریشد صدر ‘ صلع پریشد ممبر ‘ کونسلرس ۔ بی آر ایس قائدین و عہدیدار موجو تھے۔