شادی مبارک و کلیان لکشمی ملک کیلئے مثالی اسکیم : پرکاش گوڑ

   

شمس آباد ۔ 6 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد میں راجندر نگر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ نے شادی مبارک و کلیان لکشمی اسکیم کے چیکس کی تقسیم کرتے ہوئے اپنی مخاطبت میں کہا کہ ریاست تلنگانہ کے قیام کے بعد کے سی آر کی قیادت میں ٹی آر ایس حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرتے ہوئے مختلف اسکیمات کو متعارف کرچکی ہیں ۔ شادی مبارک و کلیان لکشمی اسکیم ملک کیلئے مثالی اسکیم ہے ۔ جس کے تحت غریب لڑکی کی شادی کیلئے ایک لاکھ 116 روپئے دئیے جارہے ہیں ۔ 2014 کے بعد سے ریاست کے حالات مکمل تبدیل ہورہے ہیں ۔ عوام خوشحال زندگی گزار رہی ہیں ۔ شمس آباد منڈل کے 43 خواتین میں چیکس تقسیم کئے گئے ۔ ٹی آر ایس ہر طبقہ کی ترقی کیلئے کام کررہی ہیں ۔ پنشن کی رقم میں بھی اضافہ کرتے ہوئے تین ہزار روپئے دئیے جارہے ہیں ۔ اس موقع پر نیرٹی تنوی ضلع پریشد ممبر ، ڈی وجیا منڈل پریشد صدر ، شمس آباد تحصیلدار جناردھن راؤ ، منڈل پریشد ڈیولپمنٹ آفیسر ونئے کمار ، نارسنگی مارکٹ کمیٹی چیرمین وینکٹیش گوڑ کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔