شادی مبارک چیکس کی تقسیم اور دیگر ترقیاتی پروگرامس میں ٹی ہریش راؤ کی شرکت اور خطاب

   

Ferty9 Clinic

اقلیتی اقامتی گرلز جونیر کالج کا افتتاح

میدک : میناریٹی ویلفیر گرلز جونیر کالج (اقامتی) میدک کا قیام عمل میں آیا جس کا ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے افتتاح کیا۔ ان کے ہمراہ رکن اسمبلی پدما دیویندر ریڈی، ایم ایل سی سبھاش ریڈی بھی موجود تھے۔ اس تقریب میں کالج کی عمارت کے مالک روی تیجا، افکو ڈائرکٹر ایم دیویندر ریڈی، صدرنشین بلدیہ چندرا پال، وائس چیرمین بلدیہ اے ملکارجن گوڑ، آر ڈی او سائی رام، بلدی کونسلرس سیع الدین، کرشنا گوڑ، یوتھ لیڈر ٹی آر ایس سید عمر محی الدین، ویجلنس عہدیدار غوث پاشاہ کے علاوہ لیکچررس کالج ممتا، ٹونتی، بھارگو لتا، بندہ کبرہ، ریحانہ بیگم، شیالا، رما دیوی اور ویجلنس آفیسر جگدیشور ریڈی، پرنسپل بوائز ٹمریز نرساپور پربھاکر، محترمہ کویتا پرنسپل ٹمری؛ گرلز میدک بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وزیر موصوف کے ہاتھوں طالبات میں بکس اور اسٹڈی میٹریل کی تقسیم عمل میں آئی۔ دریں اثناء میدک کے مایا گارڈنس فنکشن ہال میں منعقدہ ایک تقریب میں ہریش راؤ کے ہاتھوں میدک منڈل کے 80 مستحقین اور حویلی گھن پور کے 99 مستحقین میں کلیان لکشمی چیکس کی تقسیم عمل میں آئی۔ قبل ازیں وزیر فینانس نے میدک کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں 5 کروڑ 50 لاکھ کی لاگت سے تعمیر کردہ سینٹھک ٹرائک کا معائنہ کیا۔ انھوں نے اسٹیڈیم میں دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لئے 70 لاکھ 2 کروڑ کی لاگت سے فٹ بال کورٹ کے قیام اور 15 لاکھ روپئے سے جم کے قیام، 10 لاکھ روپئے کی لاگت سے اسٹیڈیم کی مرمت کے لئے جاری کرنے کا تیقن دیا۔ اس طرح وزیر فینانس نے دورہ میدک ٹاؤن سے قبل میدک کے پوچارم میں موجود وائیلڈ لائف سینکچوری میں قائم کردہ انورانمنٹ ایجوکیشنل سنٹر کا افتتاح کیا۔