شادی مقدس فریضہ، والدین کو توجہ دینے کی ضرورت

   

ایس اے ایمپرئیل گارڈن میں رشتوں کا دو بہ دو پروگرام، سیاست کی ملی، سماجی خدمات کو خراج تحسین

رشتوں کیلئے سینکڑوں افراد کی شرکت، عوام میں جوش و خروش ، سرکردہ شخضیتوں کی شرکت و خطاب

حیدرآباد 16 فروری (سیاست نیوز) سیاست اور ملت فنڈ کے زیراہتمام 103 واں دو بہ دو ملاقات پروگرام ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی میں منعقد ہوا۔ جس میں والدین اور سرپرستوں کی بڑی تعداد نے شریک ہوکر من پسند کے رشتوں کی تلاش کے ضمن میں باہمی گفت و شنید کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ جناب ظہیرالدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست جو اس پروگرام کی نگرانی کررہے تھے، والدین و سرپرستوں کے علاوہ ڈاکٹر معین انصاری (شکاگو)، جناب فاضل زکریا معہ اہلیہ (امریکہ) اور دوسروں نے ملاقات کرتے ہوئے ان کے اس مثالی و خدمت خلق کے اقدام کی ستائش کی اور کہاکہ یہ پروگرام اب عالمی حیثیت اختیار کرچکا ہے۔ جناب ظہیرالدین علی خان نے اُنھیں بتایا کہ ملک کی دیگر ریاستوں میں بھی اب اس پروگرام کی مانگ میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور سیاست و ملت فنڈ نے کرناٹک کے علاقوں میں اس پروگرام کا آغاز کردیا۔ جناب معین الدین صدر فیڈریشن آف ٹولی چوکی کالونیز نے کہاکہ سیاست صرف ایک اخبار نہیں بلکہ ایک تحریک کے ساتھ ساتھ ملت اسلامیہ کے مختلف مسائل کو حل کرنے اور اُن کی اُلجھنوں کو سلجھانے والا نام ہے۔ اس لئے کہ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست اور جناب ظہیرالدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست میں وہ جذبہ موجود ہے جس کے ذریعہ ملت کی تعلیمی، سماجی اور معاشی موقف کو مستحکم کرسکے اور جو مواقع سیاست کے ذریعہ فراہم کئے جارہے ہیں وہ ملت کے لئے ایک نعمت ہے اس لئے والدین کو چاہئے کہ بہتر اخلاق و کردار کو رشتوں کے ضمن میں دیکھیں۔ ڈاکٹر سیادت علی نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے میں اعلیٰ اخلاق و کردار کو اولاد میں بھی منتقل کریں تاکہ وہ ایک بہترین مستقبل میں تیار ہوسکے۔ ڈاکٹر ناظم علی نے کہاکہ شادی ایک مقدس فریضہ ہے جس کو والدین اپنے لڑکا اور لڑکی کی عمر میں پہنچ جانے کے بعد ادا کردینی چاہئے۔ ٹولی چوکی کے اطراف و اکناف اور شہر کے دوسرے مقامات و اضلاع سے والدین نے پروگرام میں شرکت کی۔ پروگرام میں سابق پروگراموں کی طرح پوسٹ گریجویشن، گریجویشن، میڈیسن، عقدثانی، انٹرمیڈیٹ، ایس ایس سی، عالم و فاضل اور معذورین کے لئے کاؤنٹرس قائم کئے گئے تھے۔ ان کاؤنٹرس پر والدین کی بھاری تعداد نے اپنے اپنے بائیو ڈاٹاس کے ذریعہ پہنچ کر تفصیلات حاصل کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ انجینئرنگ اور پوسٹ گریجویشن کے لئے کاؤنٹر رکھا گیا جہاں میر انورالدین، محمدی اور شاہد حسین، محمد احمد نے بائیو ڈاٹاس اور پروجیکٹر کی مدد سے والدین کی رہبری و رہنمائی کی۔ کاؤنٹرس پر سوپر والینٹرس کی حیثیت سے صالح بن عبداللہ باحازق، تسکین، لطیف النساء، ثانیہ، آمنہ بیگم، خدیجہ سلطانہ اور شہناز و شاہانہ نے ان کاؤنٹرس پر رہبری و رہنمائی کی۔ سیاست میٹری ڈاٹ کام کا کاؤنٹر رکھا گیا تھا جس میں والدین نے رجسٹریشن کروائے۔ محترمہ شمیم بیگم نے رہبری کی۔ اس کے علاوہ معذورین کے خصوصی کاؤنٹر کا بھی نظم کیا گیا۔ اس پروگرام میں والدین نے کمپیوٹرس کی مدد سے بھی لڑکے اور لڑکیوں کے فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس کے ذریعہ تبادلہ خیال کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ کمپیوٹرس پر جبین، فرحانہ، روبینہ، حناء، ثمرین، ثناء، نشاط اور اسماء موجود تھیں۔ لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے علیحدہ علیحدہ رجسٹریشن کاؤنٹر رکھا گیا جس میں جبین، فرحانہ، ثمرین، ثناء، حناء، نشاط، اسماء نے اپنی خدمات انجام دیں اور رجسٹریشن کاؤنٹر لڑکوں پر یاسمین بیگم، افسر بیگم اور لڑکیوں کے رجسٹریشن کاؤنٹر پر افسر بیگم اور فردوس تھیں۔ اس طرح آج کے دو بہ دو ملاقات پروگرام میں لڑکوں کے 161 اور لڑکیوں کے 96 رجسٹریشن ہوئے۔ اس کے علاوہ اس پروگرام میں راست ٹیلی کاسٹ کی سہولت یو ٹیوب، فیس بُک اور سیاست ٹی وی کے ذریعہ حاصل رہی۔ اس پروگرام میں ڈاکٹر معین انصاری (شکاگو)، جناب فاضل زکریا معہ اہلیہ حال مقیم امریکہ نے شرکت کی۔ اُنھوں نے جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر ایسے والدین جو اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کے عائیلی و خاندانی مسائل سے دوچار ہیں اور اسلامی حیثیت سے اپنے اس مسئلہ کا حل کونسلنگ کے ذریعہ کروانا چاہتے ہوں تو اعلان کیا گیا کہ جناب محمد تاج الدین لوک ایوکت ڈی ایس پی کی نگرانی میں ہر ہفتہ 5 بجے احاطہ روزنامہ سیاست، دفتر ملت فنڈ کونسلنگ کا نظم کیا گیا ہے، ربط پیدا کریں۔ جناب شاہد حسین نے کاروائی چلائی۔ جناب خالد محی الدین اسد کوآرڈی نیٹر پروگرام نے بتایا کہ اس پروگرام میں شہر اور مضافاتی علاقوں کے علاوہ ورنگل، کریم نگر، محبوب نگر اور دیگر اضلاع سے والدین نے شرکت کی۔ پروگرام میں سوپروائزنگ کی حیثیت سے جناب خالد محی الدین اسد، فرزانہ، ڈاکٹر ایوب حیدری ، محمد نصراللہ خان اور دیگر نے حصہ لیا۔ 4.30 بجے شام پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔