جگتیال میں دانشورانِ ملت، انجمن علماء و حفاظ کا خصوصی اجلاس، مختلف قراردادیں منظور
جگتیال۔ معاشرے سے بے جا رسومات کے خاتمے کے لئے شادیوں کو سادگی کے ساتھ آسان بنانے امت مسلمہ میں شعور بیداری کے لئے مرکزی کمیٹی صدر ملت اسلامیہ میر کاظم علی کی قیادت میں آج بعد نماز ظہر مسلم کمیونیٹی ہال میں دانشوران ملت اور انجمن علما و حفاظ اور صدور مساجد کے ساتھ خصوصی اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اجلاس کا آغاز مفتی خلیل کے خرات کلام پاک سے ہوا۔ اس موقع پر لڑکیوں کی شادیوں میں معاشرے سے لین دین اورغیر ضروری رسم و رواج اسراف اور بیانڈ باجے، دف اور آتش بازی اور مختلف اقسام کے پکوان سے گریز کرنے قرارداد کی منظوری کی گئی اور شہر کی مساجد میں نماز جمعہ کے موقع پر امام و خطیب سے اس موضوع پر خطاب سے مسلمانوں شعور بیدار کرنا طئے پایا۔ اس موقع پر قاضی شہر مقصود علی متین مفتی خلیل صدر انجمن علما حافظ عقیل امیر مقامی جماعت اسلامی عمادالدین عمیر شعیب الحق طالب سابقہ صدور ریاض خان ریاض الدین ماما امین الدین محمد محمود علی افسر سراج الدین منصور کے علاوہ دیگر تنظیموں کے صدور نے نکاح میں ایک ہی کھانہ پکوان کے لئے تحریک کا آغاز کرنے کے لئے اور معاشرے سے بے جا رسومات کا خاتمے کے لئے کوشش کرنے کا تیقن دیا۔ اس موقع پر مختلف قایدین نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج معاشرے میں غیروں کے طریقے اور رسم رواج اور جھوٹی شان و شوکت سے معاشرہ کو تباہی کے دہانے پر لے جارہے ہیں۔ ان بے جا رسومات کا اسلام سے کو تعلق نہیں ہے۔ اسراف اور فضول خرچ کی شادیوں کا بائیکاٹ کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔ مسلمانوں کی شادیوں میں دف اور بیانڈ کے ساتھ رات دیر گئے تک ناچ گانا اور معاشرے کے کو تباہی کے دہانے لے جایا جا رہاہے اللہ کے رسولؐ کی سنت کو توڈا جارہا ہے اللہ کے غضب اور غصہ کو للکارہ جارہاہے نکاح کو آسان بنانے کے لئے ہر کو اپنی جانب سے اس کام کو شروع کرنے کے لئے آگے آنا چاہئے۔