شادی میں تاخیر سے دلبرداشتہ ایک شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد /31 مارچ ( سیاست نیوز ) شادی میں تاخیر اور بار بار روکاوٹوں سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 38 سالہ موہن راؤ نے کل رات خودکشی کرلی ۔ موہن راؤ پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ جو چنتل علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس شخص کی شادی میں تاخیر ہو رہی تھی اور رشتہ طئے نہیں ہو پارہے تھے ۔ شادی میں تاخیر اور بار بار رکاوٹوں کے سبب موہن راؤ ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا ۔ ایک طرف عمر کی زیادتی اور شادی میں روکاوٹوں سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی ۔ پولیس جیڈی میٹلہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔