شادی میں تاخیر پر ایک نوجوان کی خودکشی

   

حیدرآباد /17 مئی ( سیاست نیوز ) شادی میں تاخیر سے دلبرداشتہ ایک نوجوان نے خودکشی کرلی ۔ نارسنگی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 23 سالہ بھارگو نے خودکشی کرلی ۔ بھارگو نارسنگی میں رہتا تھا اور او یو کالونی میں کام کرتا تھا ۔ بھارگو ایک ٹینٹ ہاوز میں کام کرتا تھا اور اس نے ٹینٹ ہاوز میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بھارگو شادی میں تاخیر سے پریشاین تھا اور دلبرداشتہ ہوگیا تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ع