اسلام آباد :قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک اور معروف اداکارہ ثنا جاوید کی شادی کی تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد سے ہی سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ شعیب ثنا کی شادی اور شیئر کی گئی تصاویر نے ان کے مداحوں سمیت ہندوستان اور پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کو چونکا دیا ہے۔شعیب ملک کی ثنا سے شادی سے متعلق بہنوئی عمران ظفر نے دعویٰ کیا تھا کہ شعیب کی فیملی میں سے کسی نے شادی میں شرکت نہیں کی۔ ان کے اہلخانہ ثانیہ مرزا سے شادی ختم ہونے پر سخت رنجیدہ ہیں۔ خاندان میں سے کوئی بھی شعیب کی شادی میں شامل نہیں تھا۔شعیب نے بھائی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے اس دعویٰ کو غلط ثابت کرنے کی کوشش کی ہے ۔