شادی میں خرافات و آتش بازی کے خلاف کارروائی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 17جولائی ( پریس نوٹ ) جمعیت القریش حیدرآباد نے 17جولائی کومنعقدہ ایک ہنگامی اجلاس میں جماعت کے ایک رکن کو جمعیت القریش کے اصول و قواعد اور اصلاح معاشرہ کی تحریک کی خلاف ورزی کی پاداش میں جمعیت کے رکن سے معطل کردیا ہے ۔ مذکورہ رکن کے فرزند کی 16جولائی کو شادی کے موقع پر بیانڈ باجے ، آتش بازی اور پٹاخہ بازی کے ساتھ بارات لائی گئی تھی ۔ اس کے علاوہ کئی فرسودہ رسومات اور خرافات کا مظاہرہ کیا گیا تھا جس سے ناراض ہوکر جمعیت القریش حیدرآباد کے اکثر عہدیدار و ارکان نے اس شادی کا بائیکاٹ کیا ۔ جمعیت القریش حیدرآباد کے تمام عہدیداران و ارکان بیانڈ باجہ ، پٹاخہ بازی ، آرکسٹرا اور رقص جیسی غیر اسلامی حرکات کے ہمیشہ سے مخالف رہے ہیں اور جمعیت سے وابستہ ہر رکن اورقریش برادری کے ہر فرد کیلئے لازم ہے کہ وہ اپنی شادی بیاہ کی تقاریب میں صرف ایک قسم کا کھانا اور ایک قسم کا میٹھا کا اہتمام کریں ۔ لہذا تمام برادران قریش حیدرآباد و سکندرآباد سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس قسم کی ہر اُس تقریب کا بائیکاٹ کریں جو اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے ۔

محبوبیہ اسکول اور مدرسہ دینیہ رشیدیہ و شاہ حسینؒ کتب کا عطیہ
حیدرآباد ۔ /17 جولائی (پریس نوٹ) جناب محمد غوث الدین (نائب ناظم) کے بموجب ادارہ محبوبیہ اسلامی اسکول نزد بنگلہ بینی اور مدرسہ دینیہ رشیدیہ و شاہ حسینؒ واقع الاوہ بی بی دبیر پورہ کے مسلم غریب و مستحق نونہالوں کیلئے قرآن مجید پڑھنے ، سیکھنے کیلئے اور اذکار نماز و دین سے واقفیت کیلئے حسب ذیل کتب کا نذرانہ مولوی الحاج محمد سراج الحسن مقیم ہما ہاوس کنگ کوٹھی نے قاعدہ یسرنا القرآن (100) عدد رسالہ دینیات حصہ اول ، دوم ، سوم ، چہارم ، پنجم (100) عدد پہلے اور دوسرے ، تیسرے ، چوتھے ، پانچویں پارے بارہ بارہ عدد عنایت کیا ۔ اللہ تعالیٰ ان کی عمر و اقبال میں ترقی دے اور ان کے اہل و عیال کو اس کا اجر عظیم عطا کرے ۔