حیدرآباد : یکم / اگست (سیاست نیوز) سابقہ محبوبہ کی شادی میں رکاوٹ بنے اور دولہے کو ہلاک کرنے کی دھمکیاں دینے والے ایک سرپھرے عاشق کے خلاف شکایت درج کرلی گئی ہے ۔ صنعت نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں پولیس نے لڑکی کی شکایت پر اس کے سابقہ عاشق روی کمار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ روی کمار اور شکایت گزار لڑکی ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور ان کے درمیان معشوقہ چل رہا تھا ۔ لڑکی فتح نگر ایل بی ایس نگر کے روی کمار سے محبت کرتی تھی ۔ لڑکی صنعت نگر علاقہ میں رہتی تھی ۔ ذرائع کے مطابق روی کمار چند روز سے لڑکی کو ہراساں و پریشان کرتا تھا ۔ ان دونوں کے جھگڑوں کی بات افر اد خاندان تک پہنچی اور یہ طئے کیا گیا کہ دونوں آئندہ ایک دوسرے سے نہ ہی ملاقات کریں گے اور نہ ہی بات چیت کریں گے ۔ اس مرحلے کے بعد لڑکی کے افراد خاندان نے لڑکی کیلئے رشتہ تلاش کرنا شروع کردیا اور ایک لڑکے کو پسند کرنے کے بعد اس کے افراد خاندان سے بات چیت کرلی گئی ۔ روی کمار کو اس بات کا پتہ چلا اور اس نے رات دولہے کو فون کرتے ہوئے لڑکی کے تعلق سے بے بنیاد باتیں بتائی اور لڑکی کے کردار کو برباد کرنے کی کوشش کی اور اس کے بعد روی کمار نے لڑکی کو فون کرتے ہوئے دھمکیاں دی کہ وہ جس سے شادی کرے گی وہ اس لڑکے کو ہلا ک کردے گا ۔ اس بات سے پریشان لڑکی نے صنعت نگر پولیس میں شکایت درج کروائی اور مصروف تحقیقات ہے ۔ع