رتلام : مدھیہ پردیش کے ضلع رتلام میں شادی میں 150 سے زائد افراد کی شمولیت پر 53 افراد کے خلاف رپورٹ درج کی گئی ۔پولیس کے مطابق جگدیش دھاکڑ نے شادی میں ڈیڑھ سو افراد کو کھانا کھلایا تھا۔ اطلاع ملنے پر جگدیش دھاکڑ سمیت تقریباً 18 نامزد افراد اور دیگر تقریباً 35 افراد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔اسی طرح ، مہد پور قصبے کا رہائشی اور بس ڈرائیور رادھے شیام مالویہ پابندی کے باوجود ایک نجی تقریب میں لوگوں کو بس میں لے جا رہا تھا ، جس کو آلوٹ کے کاریگل چوراہے پر پکڑا گیا۔