شادی نہ ہونے سے دلبرادشتہ ایک آدمی نے خودکشی کی کوشش ۔ 

,

   

حیدرآباد : شادی نہ ہونے سے دلبرادشتہ ایک 31؍ سالہ آدمی نے جمعہ کے دن خیریت آباد میں ٹرین کے آگے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی ۔ نامپلی پولیس کے مطابق محمد صابر جو ایم ایس مقتا کا ساکن بتایا جاتا ہے ۔ وہ شادی نہ ہونے کے سبب شدید ذہنی تناؤ کا شکار تھا ۔ اپنے والدین کے گذر جانے وہ تنہا رہ رہا تھا ۔ وہ شادی کیلئے بہت جگہ کوشش کیا تھا لیکن کہیں بھی اس کی بات نہیں بن رہی تھی ۔ اس نے اس بارے میں اپنے دوستوں سے بھی بات کی تھی ۔

جمعہ کے دن صابر اپنے دوستوں کے ساتھ نیکلیس روڈ کے ایم ایم ٹی ایس اسٹیشن گیا تھا ۔ جیسے ٹرین اسٹیشن پر آئی اس نے چھلانگ لگادی جس سے بری طرح زخمی ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نے اسے علاج کیلئے عثمانیہ دواخانہ منتقل کیا ۔