حیدرآباد 14 اپریل ( یو این آئی) شادی نہ ہونے پر مایوس ذہنی دباو کی شکار خاتون کانسٹیبل نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ ضلع جنگاوں میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ورنگل کمشنریٹ میں ڈیوٹی انجام دینے والی خاتون کانسٹیبل نیلماں،نیلا بنڈہ تانڈہ کی ساکن ہے ۔اس نے 2020 کے بیچ میں اے آر پولیس کانسٹیبل کی حیثیت سے منتخب ہونے کے بعد ٹریننگ مکمل کی اور ورنگل کمشنریٹ میں خدمات کا آغازکیا۔ کچھ عرصہ سے اس کی شادی کیلئے ا س کے رشتہ دارکوشش کررہے تھے تاہم اس کی شادی طئے نہیں ہوپائی جس پر نیلماں ذہنی دباو کا شکارہوگئی۔اس نے مکان میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور اس سلسلہ میں کیس درج کرتے ہوئے جانچ کا آغاز کیا۔