یلاریڈی /2 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شادی نہ ہونے پر مایوس نوجوان نے پھانسی لیتے ہوئے خودکشی کرنے کا واقعہ منڈل تاڑوائی میں پیش آیا ۔ سب انسپکٹر انجینیلو کی تفصیلات کے مطابق تاڑوائی سے تعلق رکھنے والا 26 سالہ سریکانت ریڈی کی دو سال قبل شادی طئے ہوئی اور منسوخ ہوگئی ۔ تب سے نوجوان کی شادی کیلئے کوئی رشتہ نہ کرنے پر مایوس رہا کرتا تھا اور ہمیشہ فکر مند رہتا تھا کہ شادی آخر کب ہوگی ۔ دلبرداشتہ ہوکر اس نے اپنے ہی زرعی کھیت میں موجود درخت سے پھانسی لیتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ صبح ادھر سے گذرنے والے لوگوں نے گھر والوں کو اطلاع دی ۔ متوفی کے باپ بال ریڈی کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
برقی شاک سے کسان فوت
یلاریڈی /2 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رام ریڈی کے ریڈی پیٹ آپریٹر کی خدمات انجام دینے والا کسان گنیش برقی شاک لگنے سے ہلاک ہوگیا ۔ سب انسپکٹر سدھاکر نے مزید بتایا کہ 35 سالہ گنیش مالک نرساگوڑ کی گاڑی کیچڑ میں پھنسنے پر انہیں سلاخ سے اسے اٹھا رہا تھا کہ وہاں سے گذرنے والے برقی تار کو سلاخ لگنے سے برقی شاک لگ کر گر پڑا جس کو فوری کاماریڈی دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔