حیدرآباد۔ شادی کیلئے دباؤ ڈالنے پر دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلیا۔ نامپلی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 36 سالہ راجو گوڑ نے خودکشی کرلی جو مادھا پور علاقہ کا ساکن تھا۔ اس شخص کی شادی کیلئے رشتہ تلاش کیا جارہا تھا اور 6 ڈسمبر کوشادی کیلئے رشتہ طئے کرنے کی بات ہوئی تھی ۔ اس بات سے راجو گوڑ پریشان تھا اور اسے شادی کرنا پسند نہیں تھااور وہ دلبرداشتہ ہوگیا ۔ اس نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔