حیدرآباد یکم / جولائی ( سیاست نیوز ) شادی کا رشتہ طئے ہونے میں تاخیر سے دلبرداشتہ ایک لڑکی نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ مشیرآباد پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 29 سالہ نسرین جو بالکپور علاقہ کے ساکن سید افضل کی بیٹی تھی ۔ اس لڑکی کی شادی کیلئے رشتہ طئے ہونے میں تاخیر ہو رہی تھی ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر 24 جون کے دن لڑکی نے زائد مقدار میں گولیوں کا استعمال کرلیا جس کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جو علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔ مشیرآباد پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔