شادی کا لالچ دے کر نابالغ لڑکی کو بھگا کر لانے والا ملزم دیگلور میں گرفتار

   

دیگلور۔17جنوری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پوسد ضلع ایوت محل کی ساکن ایک نابالغ لڑکی کو شادی کا لالچ دے کر فرار ملزم کو دیگلور پولیس نے 15 جنوری کی رات محلہ سدھارتھ نگر سے گرفتار کر لیا ہے- پولیس اطلاعات کے بموجب‘ پوسد وہسنت نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع ایک محلے سے ایک نابالغ لڑکی کو شادی کا لالچ دے کر فرار ملزم جس کا وسنت نگر پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی۔آر نمبر 17/25 ہے تعزیرات ہند کی دفعات( 2 )137-بی۔ این۔ ایس بشمول پوکسو 18 ایکٹ کے تحت دیگلور پولیس نے ملزم شیخ عتیق شیخ رشید عمر (22) سال-ساکن چھترپتی شیواجی واڑا.پوسد۔ اور اس نابالغ لڑکی کو دارالعلوم گلی سدھارتھ نگر سے برآمد کر لیا ہے۔ وسنت نگر پولیس اسٹیشن میں درج شدہ فریاد کے بموجب اس ملزم نے نابالغ لڑکی کو لالچ دے کر فرار بتلایا گیا ہے۔دیگلور کے سینئر پولیس انسپکٹر ماروتی منڈے کو خفیہ طورپر اس بات کا علم ہوا کہ ملزم دیگلور میں موجود ہے اس لحاظ سے انہوں نے ایک ٹیم سب انسپکٹر نرہری پھڑ کی سرکردگی میں اے سی بی برانچ کے جمعدار کرشنا تلوارے، صاحب راؤ سگرولیکر، سدھا کر ملدوڑے ،وئیجناتھ موٹرگے اور راجونت سنگھ نے مستعدی کے ساتھ گرفتار کر لیا ہے۔ اور وسنت نگر، پوسد پولیس کو اس بات کی اطلاع دینے پر وہاں کے سب انسپکٹر یوگیش جادھؤ، ہیڈ کانسٹیبل مننا آڑے، اشوک چوہان اور خاتون پولیس کانسٹیبل نے دیگلور پہنچ کر ملزم شیخ عتیق شیخ رشید کو گرفتار کرکے پوسد روانہ ہو گئے ہیں- پولیس کی بروقت ملزم کی گرفتاری سے کٹھن معاملہ ٹل گیا ہے۔
حالت نشہ میںگاڑی چلانے پرایک شخص کو 3دن کی جیل
تانڈور۔17جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تانڈور شہر کی حدود میں شراب کے نشے میں گاڑیاں چلانے کے الزام میں گرفتار ملزم جن کے نام(1) آکاش والد چنا کیش لو، رہائش سبھاش نگر، تانڈورکو 3 دن کی جیل اور 1000 روپیے جرمانہ اسی طرح راج کمار والد راملو، ساکن سائی پور، تانڈور کو ایک دن کی جیل اور 1000 روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔اس کے علاوہ شراب کے نشے میں گاڑی چلاتے ہوئے پکڑے جانے والے مزید 11 افراد پر ایک ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کے گئے اسی طرح تانڈور ٹاؤن میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس اور بغیر دستاویزات کے ڈرائیونگ کرتے ہوئے 11 افراد کو 1250 روپے جرمانے عائد کئے گئیاور اس کے علاو ٹھیلا پنڈی والوں کو ٹریفک میں رکاوٹ ڈالنے والے دو افراد کو 1250 روپے جرمانہ کیا گیا انسپکٹر اف۔پولیس جی سنتوش کمار نے ا انتباہ۔
سارقین کی بین ریاستی ٹولی گرفتار
کاماریڈی:17؍جنوری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) متحد ضلع کاماریڈی کے مختلف مقامات پر سرقہ کرنے والی کرنے والی بین ریا ستی ایک ٹیم کو گرفتار کیا گیا ‘اے ایس پی چیتنیا ریڈی کاماریڈی پولیس ا سٹیشن میں صحافتی کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے یہ بات بتائی‘ انہوں نے بتایا کہ 10؍ جنوری کے کاماریڈی ٹاؤن کی اشوک نگر کالونی میں پانچ گلیوں میں ہوئی چوری کے بارے میں مندر کے چیئرمین کی شکایت پر پولیس نے کل تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا۔ پوچھ تاچھ میں 11 چوریوں کا انکشاف کیا َانہوں نے کہا کہ 11 مقدمات میں سے کاماریڈی، دیون پلی اوربھکنور پولیس اسٹیشن کے تحت تین مندروں میں چوری کی وارداتیں کو انجام دیا کاماریڈی کے سریش، نظام آباد ضلع کے ڈچپلی منڈل کے نڑپلی کے گنیش اورایڑپلی منڈل کے تاڈیم دیہات کے سریدھر کو گرفتار کیا گیا اور 4 لاکھ مالیت کا سونا، تین بائک، دو مائیک سیٹ، ایک آٹو، ایک بٹری برآمد کی گئی۔ ان کے قبضے سے 7 جوڑے چاندی کے اشیا ٹراکٹر کی بیٹریاں اور موبائل فون برآمد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کا ریمانڈ کر دیا گیا اس موقع پر ٹاؤن ایس ایچ او چندر شیکھر ریڈی سب انسپکٹر سری رام اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔