فرضی پروفائل کی تیاری کا شاخسانہ ، سائبر کرائم رچہ کنڈہ کی کارروائی
حیدرآباد /21 نومبر ( سیاست نیوز ) فرضی پروفائل کے ذریعہ شادی کا یقین دلاکر لڑکی کو بلیک میل کرنے والے ایک شخص کو سائبرکرائم رچہ کنڈہ نے گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کی شکایت پر 20 سالہ این سائی ناتھ کو گرفتار کرلیا ۔ جو ضلع کھمم کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ پیشہ سے فزیو تھراپی کا طالب علم سائی ناتھ نے مصروف شادی کی رشتوں کی سائٹ سے لڑکی کی تفصیلات حاصل کی اور اس کی تصاویر کو انسٹاگرام سے ڈاؤنڈ لوڈ کرنے کے بعد اس سے مسلسل رابطہ میں رہا اور اس لڑکی کو یقین دلانے کے بعد اس سے رقم ہڑپنے لگا ۔ خود کو ڈاکٹر اور فرضی شناخت ڈاکٹر ایوناش ریڈی ایم ایس ظاہر کرتے ہوئے اس نے مختلف بہانے بناکر لڑکی سے رقم حاصل کر رہا تھا ۔ پولیس کے مطابق اس نے لڑکی سے 2 لاکھ 80 ہزار روپئے جبراً وصول کرلئے تھے اور جب لڑکی نے رقم واپسی کا مطالبہ کیا تو لڑکی کو دھمکانے لگا اور ہراساں کرتے ہوئے اس کی تصاویر سے چھیڑ چھاڑ کی اور لڑکی کی عریاں تصاویر کو بناکر ان تصاویر کو لڑکی کے رشتہ داروں اور ساتھیوں میں روانہ کرنے کی دھمکی دینے لگا ۔ اس کی ان دھمکیوں اور ہراسانی سے تنگ آکر لڑکی نے ملیشیاء کی اپنی ملازمت بھی ترک کردی اور شہر کا رخ کیا اور مسئلہ کو پولیس سے رجوع کردیا ۔ رچہ کنڈہ پولیس سائبر کرام سیل نے اس بدمعاش کو گرفتار کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا ۔