شوہر نے ایک کروڑ 25 لاکھ روپئے لوٹ لیا ، متاثرہ خاتون کی فلم نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت
حیدرآباد ۔ 2 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : شادی کو راز میں رکھنا ایک لڑکی کے لیے مہنگا ثابت ہوا جہاں دھوکہ باز شوہر نے لڑکی کو ہراساں کرتے ہوئے اس کے ایک کروڑ 25 لاکھ روپئے لوٹ لیا ۔ ملک کے علاوہ بیرون ملک بھی بیوی کو ہراساں کرتے ہوئے بلیک میل کرنے لگا ۔ لڑکی نے لندن سے واپسی کے بعد فلم نگر پولیس میں شکایت کردی ۔ تفصیلات کے مطابق وئشنوی اور اوماپتی کی شادی 2020 میں ہوئی دونوں نے آریہ سماج میں شادی کی اور شادی کو راز میں رکھا ان دونوں کی پہچان فیس بک کے ذریعہ ہوئی اور دوستی محبت میں بدل گئی ۔ سیر و تفریح کی تصاویر سے اوماپتی نے وئشنوی کو دھمکایا اور اس وقت اس سے رقم لیا کرتا تھا ۔ بصورت دیگر تصاویر کو وائرل کرتے ہوئے رسوا کرنے کی دھمکیاں دیا کرتا تھا ۔ لڑکی عاشق سے جان بچانا چاہتی اور اس نے اعلیٰ تعلیم کے لیے لندن جانے کا ارادہ کرلیا جب اماپتی کو اس بات کا علم ہوا تو اس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ لڑکی سے آریہ سماج میں شادی کرلی اور لندن ساتھ آنے کی خواہش کرتے ہوئے ڈپینڈنٹ کے طور پر لڑکی کے ساتھ لندن چلا گیا اور لندن میں بھی لڑکی کو پیسوں کے لیے ہراساں و پریشان کرنے لگا اور اذیت پہونچاتا تھا اوماپتی کی حرکتوں سے تنگ آکر لڑکی نے لندن چھوڑ دیا اور جاریہ سال اگست میں حیدرآباد آگئی ۔ اوماپتی سے بات چیت اور شادی نبھانے کا مطالبہ کیا جس پر اس نے دوبارہ لڑکی کو دھمکیاں دینا شروع کردیا ۔ لڑکی نے اپنے افراد خاندان کو تفصیلات سے آگاہ کیا اور فلم نگر پولیس میں شکایت کردی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔ ع