شادی کیلئے تبدیلیٔ مذہب کو میں نہیں مانتا : راجناتھ سنگھ

   

نئی دہلی : انسداد تبدیلیٔ مذہب قانون کے غلط استعمال پر بات کرتے ہوئے وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بڑے پیمانہ پر تبدیلیٔ مذہب کو روکنا ضروری ہے۔ میں ذاتی طور پر شادی کیلئے مذہب تبدیل کرنے کو نہیں مانتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کئی صورتوں میں یہ دیکھا گیا ہیکہ مذہب کی تبدیلی زور زبردستی سے کروائی جاتی ہے۔ فطری شادی اور شادی کیلئے زبردستی مذہب تبدیل کرنے کے درمیان بہت بڑا فرق ہوتا ہے۔