شادی کیلئے درخواست داخل کرنے کے بعد ہندو خاتون سب انسپکٹر ومسلم نوجوان لاپتہ

   

نئی دہلی:انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ایک ہندو خاتون پولیس سب انسپکٹر (ایس آئی) جمعہ کو بریلی کے سب ڈویڑنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) کے دفتر میں اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت ایک مسلمان تاجر سے شادی کی اجازت مانگنے کے بعد لاپتہ ہوگئی بریلی پولیس نے اتوار کے روز کہا کہ 50 سالہ خاتون اپنی ڈیوٹی سے غائب ہو گئی تھی جب یہ خبر مقامی اخبارات اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کر رہی تھی۔خاتون نے جمعہ کی شام کو درخواست دائر کی اور اس کے بعد سے، وہ اور 30 سالہ مسلم نوجوان‘ دونوں پولیس کے مطابق ‘ناقابلِ شناخت ہیں۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس اسٹیشن کے معائنہ کے دوران جہاں خاتون کو تعینات کیا گیا تھا، ایک سینئر پولیس افسر نے اس کی ڈیوٹی سے غیر حاضری پائی اور جنرل ڈائری (جی ڈی) میں منفی اندراج درج کیا۔انڈین ایکسپریس نے خاتون کے بھائی کے حوالے سے بتایاکہ مسلمان تاجر کے خلاف ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (بریلی زون) پریم چند مینا کے پاس شکایت درج کرائی ہے۔