شادی کیلئے دولہے کا سائیکل پر 100 کیلومیٹر سفر

   

Ferty9 Clinic

حمیرپور(یوپی) ۔ 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)لاک ڈاؤن کے باوجود عوام نت نئے طریقوں سے اپنی خواہش یا ضرورتوں کی تکمیل کررہے ہیں ۔ یوپی کے ضلع مہوبہ کو حمیرپور سے ایک دولہا سائیکل پر 100 کیلومیٹر سفر کرتے ہوئے پہونچا ۔مہوبہ میں اس نے شادی کی اور سائیکل پر ہی اپنی دولہن کے ساتھ حمیرپور کو روانہ ہوگیا۔ اس نے 27 اپریل کو سفر شروع کیا اور اسی شام اپنی منزل پر پہنچ گیا تھا۔28 اپریل کو ایک آشرم میں دولہا کالکو اور دولہن رِکی نے شادی کی اور اگلے روزسائیکل اپنے گاؤں واپس ہوگئے۔