شادی کیلئے قرض لینے والے شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد یکم / فروری ( سیاست نیوز ) بہن کی شادی کیلئے قرض لینے والے بھائی نے خودکشی کرلی ۔ الوال پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ الوال پولیس کے مطابق 28 سالہ نوین کمار نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ نوین کمار پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ بچپن میں اس کے والدین فوت ہوچکے تھے اور 6 ماہ قبل اس نے بہن کی شادی کی اور شادی کیلئے اس نے 7 لاکھ روپئے کا قرض حاصل کیا تھا اور اس قرض کی ادائیگی کیلئے مشکلات پیش آرہی تھیں اور نوین زندگی سے بے زار ہوچکا تھا ۔ جس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع