شادی کی بارات میں خنجر سے رقص ، مقدمہ درج

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد : شادی کی بارات کے دوران خنجر کے ساتھ رقص کرنے پر پولیس چندرائن گٹہ نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ محمدی ہلز علاقہ میں ایک شادی کی بارات کے دوران محمد عامر شریف اور اس کے بھائی عمران شریف نے خنجروں کے ساتھ رقص کیا اور ایک کھلونے کی بندوق کے ساتھ بھی رقص کیا ۔ اس رقص کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس چندرائن گٹہ نے آرمس ایکٹ کے تحت ایک مقدمہ درج کیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔