شادی کی تقریب سے واپسی کے دوران المناک حادثہ

   

لاری اور کار میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 6 افراد شدید زخمی، ایک کی حالت تشویشناک
تانڈور ۔ 27 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تانڈورشادی کی تقریب میں شرکت کر کے واپس آنے کے دوران ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ کار اور لاری کے درمیان تصادم میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد زخمی ہوگئے، ایک خاتون کی حالت تشویشناک، خاتون کو بہتر علاج کے سلسلے میں فوری طور پر حیدرآباد منتقل کیا گیا۔ یہ واقعہ جمعرات کی شام تندور منڈل کے انتارام گاؤں کے قریب پیش آیا۔ متاثرہ خاندان کے افراد کی اطلاع کے مطابق تانڈور شہر کے شیواجی چوک علاقے کے سرینواس (46) اپنی چھوٹی بہنوں انیتا (36)، بیٹی اشونی (34)، خالہ بالامانی (60)،اور دو دختران سمیکا (12) اور شنمکھ پریہ (11) کی ظہیر آباد میں ایک رشتہ دار شادی کی تقریب میں بذریعہ کار روانہ ہوئے۔شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد تانڈور کو واپسی کے دوران ظہیر آباد کی طرف جانے والی لاری تانڈور منڈل کے انتارام گاؤں کے قریب پہنچنے کے موقع پر کار سے ٹکرا گئی۔ کار میں سفر کرنے والے سرینواس اور سبھی زخمی ہوگئے۔ سری نواس کی چھوٹی بہن انیتا کے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔ جیسے ہی کار اور لاری میں تصادم ہوا۔ کار کا اگلا حصہ مکمل تباہ ہو گیا اس موقع پر مقامی عوام نے زخمیوں کو علاج کے لیے تانڈور کے ضلعی سرکاری اسپتال منتقل کیا۔ انیتا کی حالت بگڑنے پر انہیں حیدرآباد منتقل کیا گیا۔ فی الحال باقی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ لیکن انیتا کی حالت تشویشناک ہے دوسری جانب جائے واقعہ پر موجود مناظر تشویش ناک نظر ارہے تھے ۔