حیدرآباد /2 جون ( سیاست نیوز ) شادی کی تقریب میں رسوائی اور مارپیٹ سے دلبرداشتہ ایک طالب علم نے خودکشی کرلی ۔ پہاڑی شریف پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس پہاڑی شریف کے مطابق 22 سالہ شرت ومشی جو بی ٹیک سال سوم کا طالب علم تھا ۔ مامڑپلی علاقہ کے ساکن نرسمہا کا بیٹا بتایا گیا ہے ۔ 28 مئی کی رات اپنے ساتھی کلاس میٹ چندرا شیکھر کی بہن کی شادی تقریب میں شرکت کیلئے مسٹر ومشی گیا اور یہاں شادی تقریب میں چکا ومشی چکا سائی چکا سریناتھ اور دیگر سے اس کا جھگڑا ہوا شادی تقریب میں مارپیٹ کے علاوہ مذکورہ افراد نے ومشی کے کپڑے پھاڑ دئے اور اس کو رسواء کیا ۔ اس اقدام سے دلبرداشتہ اس طالب علم نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ع