شادی کی تقریب میں 1,000 افراد کی شرکت

   

لاک ڈاؤن قواعد کی خلاف ورزی، دولہے کیخلاف شکایت درج
علی راجپور (مدھیہ پردیش)۔26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) لاک ڈاؤن قواعد کی خلاف ورزی اور سماجی دوری کی ہدایت کو یکسر نظرانداز کرتے ہوئے مدھیہ پردیش کے ضلع علی راجپور کے ایک گاؤں میں ریوینیو آفیسر نے شادی کی تقریب منعقد کی جس میں 1,000 سے زیادہ افراد شریک ہوئے۔ اطلاع ملنے پر 24 سالہ نوشہ کنو چوہان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ کنو چوہان کو حال ہی میں پٹواری (ویلیج لیول ریوینیو آفیسر) کی حیثیت سے مقرر کیا گیا ہے۔ ضلع کے بلاسا گاؤں میں شادی کی ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں کسی نے بھی ماسک نہیں پہنا تھا۔ مہمان سماجی دوری کے قواعد کو نظرانداز کرتے ہوئے رقص بھی کررہے تھے۔ کسی نے اپنے موبائیل فون پر اس کی فلمبندی کی اور پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد دولہے کے خلاف کیس درج کیا گیا۔ تاحال کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔