لکھنؤ: ریاستی راجدھانی لکھنؤ میں دفعہ 144 کے نفاذ کے ساتھ شادی کی تقریبات کے لئے پولیس کے ذریعہ اجازت طلب کرنے کی لازمیت کے بعد اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو واضح کیا کہ شادی تقریبات کے لئے کسی بھی قسم کی اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے ساتھ ہی انہوں نے عوام کو ہراساں کرنے کے معاملے میں پولیس کو تنبیہ بھی کی۔وزیر اعلی نے کہا کہ شادی تقریب کے لئے اجازت طلب کرنے کے نام پر ہراسانی کے سلسلے میں پولیس کی جواب دہی طے کی جائے گی۔شادی کے لئے کسی بھی قسم کی اجازت طلب کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ہاں شادی میں کووڈ کے رہنما ہدایات پر عملدآمد ضروری ہے ۔