شادی کی تقریب کی وجہ سے ایران میں کورونا کی نئی لہر: حسن روحانی

   

تہران 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے صدر حسن روحانی نے آج کہاکہ شادی کی ایک تقریب ملک میں کورونا وائرس کی نئی لہر کی وجہ ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ وباء کی نئی لہر کی وارننگ کے باوجود معاشی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے سواء ملک کے پاس کوئی راستہ نہیں ہے۔ ایران میں لاک ڈاؤن میں بتدریج رعایتیں دی جارہی ہیں۔ حالیہ دنوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ فبروری کے بعد سے جمعرات 4 جون کو ایک ہی دن میں 3 ہزار 574 نئے کیسیس کی اطلاع ہے۔