شادی کی رات دلہن جیل میں، دولہا فرار

   

Ferty9 Clinic

میکسیکو سٹی: میکسیکو میں ایک نوبیاہتا جوڑے کو فراڈ کے الزام میں پولیس نے گرفتار کرنے کی کوشش کی جس پر دلہن کو دھر لیا گیا جب کہ دلہا فرار ہوگیا۔میڈیا کے مطابق ایک غیرمتوقع وقت پر میکسیکو میں پولیس نے شادی کی رات ایک دلہن کوبلیک میلنگ کے الزام میں گرفتار کیا اور اسے اس کے عروسی لباس میں جیل لے جایا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی تصویروں میں ملزمہ نینسی” کو ہتھکڑیوں کے علاوہ سفید لباس پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اسے پراسیکیوٹر کے دفتراس وقت لے جایا گیا جب وہ اور اس کے شوہر کلیمینٹ میں اپنی شادی کی تقریب کیلئے چرچ پہنچے تھے۔ اس دوران پولیس نے چھاپہ مار کر دلہن کو گرفتار کرلیا جب کہ دلہا فرار ہوگیا۔اس کا شوہر جس کا عرفی نام “ریٹن” یا “دی ماؤس” ہے بھی انہی الزامات میں مطلوب ہے لیکن فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔