شادی کی سالگرہ سے ایک دن قبل چندرا بابو نائیڈو گرفتارشریک حیات بھونیشوری مغلوب ۔

   

حیدرآباد : /9 ستمبر (سیاست نیوز) تلگودیشم سربراہ چندرا بابو نائیڈو شادی کی سالگرہ سے ایک دن قبل گرفتار ہوگئے جس پر ان کی شریک حیات جذبات سے مغلوب ہوگئی اور انہوں نے کہا کہ میرے شوہر عوام کیلئے جدوجہد کررہے ہیں اور انہیں یقین ہے ان کی جیت ہوگی ۔ بھونیشوری نے اس جدوجہد میں نائیڈو کا ساتھ دینے عوام سے اپیل کی ۔ این بھونیشوری نے کہا کہ اتوار کو میری شادی کی سالگرہ ہے وہ اپنے شوہر کے ساتھ کل درگا ماتا کی مندر کو پہنچنے والی تھی تاہم آج صبح ہی ان کے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ اس مہینے ماتا جی کی مندر کو تنہا پہونچ گئی ہیں ۔ دوپہر میں وہ اپنے ارکان خاندان اور تلگودیشم مہیلا قائدین ان کے ساتھ موجود تھیں ۔