خرطوم ۔ 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دارالحکومت خرطوم میں جاری ایک شادی کی پارٹی میں سوڈان کی سیکوریٹی فورسیس کے ایک اہلکار نے ایک دستی بم دھماکہ کردیا جس میں وہ حود اور دیگر چھ افراد بھی ہلاک ہوئے۔ اب تک اس بات کا پتہ نہیں چلا ہیکہ میجر یوسف نے ایسی حرکت کیوں کی۔ کیا انہوں نے قصداً ایسا کیا یا پھر یہ ایک حادثہ تھا؟ وزارت صحت کی جانب سے جو بیان جاری کیا گیا ہے اس میں 40 افراد کے زخمی ہونے کا تذکرہ بھی کیا گیا ہے۔ یاد رہیکہ گذشتہ سال ملک میں ہوئی بغاوت کے بعد حالات اب تک معمول پر نہیں آئے ہیں۔ بغاوت میں عرصہ دراز سے ملک پر حکمرانی کرنے والے صدر عمرالبشیر کو اپنے عہدہ سے ہٹنا پڑا تھا کیونکہ ان کے خلاف کئی مہینوں سے احتجاج جاری تھا۔