قاہرہ: مصر کی شمالی کمشنری البحیرہ میں ایک مصری شہری نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی اہلیہ عورت نہیں بلکہ ایک مرد ہے۔مصری شہری کا کہنا ہے کہ منگنی کے دو سال بعد شادی ہوئی تو اس بات کا پتہ چلا۔ اس نے میڈیا کو بتایا کہ اس کی اہلیہ مردانہ و زنانہ دونوں خصوصیات رکھتی ہے جس پر سسرال والوں کو آگاہ کیا، جواب ملا یہ کوئی بڑی بات نہیں، آپریشن سے مسئلہ حل ہوجائے گا۔ مصری شہری کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں سے رجوع کرنے پر بھی مسئلہ حل نہیں ہوا تو سسرال سے دوستانہ ماحول میں علیحدگی کو کہا لیکن ایسا کرنے سے انکار کیا گیا۔ بعد ازاں صلح کاروں نے میرے حق میں فیصلہ دیا ۔سسرال والے کہہ رہے ہیں کہ جہیز دلہن کے پاس رہے گا۔